📞 0339-0387701 (WhatsApp) Contact

« Back to Urdu MCQs

جاناں جاناں ، کس کا مجموعہ کلام ہے؟

A. شہزاد احمد
B. تحسین فراقی
C. ظفر اقبال
D. احمد فراز ✅

Correct Answer: D. احمد فراز

Explanation

  • اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں
  • یاد کیا تجھ کو دلائیں تیرا پیماں جاناں
  • یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
  • کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
  • زندگی تیری عطا تھی سو تیرے نام کی ہے
  • ہم نے جیسے بھی بسر کی تیرا احساں جاناں
  • دل یہ کہتا ہے کہ شاید ہو فُسردہ تو بھی
  • دل کی کیا بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں
  • اول اول کی محبت کے نشے یاد تو کر
  • بے پیئے بھی تیرا چہرہ تھا گلستاں جاناں
  • آخر آخر تو یہ عالم ہے کہ اب ہوش نہیں
  • رگِ مینا سلگ اٹھی کہ رگِ جاں جاناں
  • مدتوں سے یہی عالم نہ توقع نہ امید
  • دل پکارے ہی چلا جاتا ہے جانا! جاناں !
  • اب کے کچھ ایسی سجی محفل یاراں جانا
  • سر بہ زانوں ہے کوئی سر بہ گریباں جاناں
  • ہر کوئی اپنی ہی آواز سے کانپ اٹھتا ہے
  • ہر کوئی اپنے ہی سایے سے ہراساں جاناں
  • جس کو دیکھو وہ ہی زنجیز بپا لگتا ہے
  • شہر کا شہر ہوا داخل ہوا زِنداں جاناں
  • ہم بھی کیا سادہ تھےہم نےبھی سمجھ رکھاتھا
  • غمِ دوراں سے جدا ہے غمِ جاناں جاناں
  • ہم، کہ روٹھی ہوی رُت کو بھی منالیتےتھے
  • ہم نے دیکھا ہی نہ تھا موسم ہجراں جاناں
  • ہوش آیا تو سب ہی خاک تھے ریزہ ریزہ
  • جیسے اُڑتے ہوئے اُوراقِ پریشاں جاناں